Wed, September 16, 2026

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب کے محکمہ تعلیم نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات نے کہا کہ یہ فیصلہ لاکھوں طلبا کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

لاہور بورڈ میں میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہوتی ہے، اور اس فیصلے سے طلبا کو اپنی تیاری کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔ دوسری جانب، ٹیچرز یونین پنجاب نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد امتحانات لینا ایک اچھا فیصلہ ہے،

ٹیگز: