لاہور :جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر آج لاہور، پشاور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے۔ لاہور میں اردو بازار سے لے کر مال روڈ تک، انارکلی سے شاہ عالم مارکیٹ تک ہر طرف سنّاٹا رہا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور یہ پرامن ہڑتال ایک مضبوط پیغام ہے۔
دوسری جانب کراچی میں صورتحال مختلف دکھائی دی۔ آل سٹی تاجر اتحاد نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا، جب کہ بعض تاجروں نے جماعت اسلامی کے مبینہ دباؤ کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دی ہے۔ جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق انہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔