کراچی: ایف بی آر کو حاصل ہونے والے بے پناہ اختیارات نے کاروباری طبقے کو شدید پریشان کر دیا ہے، جس کے بعد تاجروں نے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی چیمبر کے رہنما جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے قوانین 37(A) اور 37(B) واپس نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس چھاپے مارنے، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کارروائی کرنے جیسے اختیارات خطرناک ہیں اور یہ ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ وفاقی تاجر تنظیموں نے بھی اس فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔