Wed, September 16, 2026

بھارت کی پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی سازشیں پھر سامنے آ گئیں

بھارت کی پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی سازشیں پھر سامنے آ گئیں

اسلام آباد : بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ملک پر مالی دباؤ ڈال کر ترقی کے عمل کو روکا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو جو معلومات فراہم کی ہیں، وہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر مبنی ہیں، جن کا مقصد صرف پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت پاکستان کی اقتصادی بحالی اور عالمی اداروں سے تعاون پر خائف ہے۔

بھارت نے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور شدہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی بھی مخالفت کی، جس سے اس کی بدنیتی واضح ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے مسلسل پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان مسلسل شفافیت، مالیاتی نظم و ضبط اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے۔

پاکستانی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں اور پاکستان کے امن و ترقی کے اقدامات کو سراہیں۔

ٹیگز: