Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں پہلی بار سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا منصوبہ شروع 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں پہلی بار سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا منصوبہ شروع 

مظفرگڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں پہلی بار سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی سہولت میں اضافے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو مختلف محکموں کے چکر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سلسلے میں پہلی بار تحصیل جتوئی کے بیٹ میر ہزار میں 29 جولائی کو تمام متعلقہ محکمے ہائی سکول یونین کونسل بیٹ میر ہزار میں اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر خود موقع پر موجود رہ کر عمل کی مکمل نگرانی کریں گے۔

ریونیو، صحت، زراعت، نادرا، میپکو، سوئی گیس اور پولیس سمیت کئی محکمے ایک جگہ پر خدمات فراہم کریں گے جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ عوامی مسائل کا فوری حل بھی ممکن ہوگا۔ اس کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت خدمتِ خلق کو بہتر بنانا ہے۔ مستقبل میں اس ماڈل کو دیگر یونین کونسلز میں بھی متواتر نافذ کیا جائے گا۔

ٹیگز: