Wed, September 16, 2026

ایف آئی اے نے ارمغان کی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، ملزم کی مشکلات میں اضافہ

ایف آئی اے نے ارمغان کی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، ملزم کی مشکلات میں اضافہ

لاہور: مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جب ایف آئی اے نے اس کی حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے، اور تفتیش کے لیے ملزم کی کسٹڈی ضروری ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت کے دوران ملزم ارمغان کو پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ کے دو مقدمات میں جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، اور ملزم کو جیل کسٹڈی دی جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کے لیے تاریخ مقرر کی۔

ٹیگز: