Thu, September 17, 2026

یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور : مشہور یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ دونوں نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کے ذریعے درخواست دائر کی۔ رجب بٹ نے ایک مقدمے میں جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔

ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ ان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں اور این سی سی آئی اے کے مقدمات غلط ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں اور گرفتاری سے روکا جائے۔

ٹیگز: