کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع کر دی ہے۔ ملزم کے وکلا عابد زمان اور بیریسٹر سارہ عاصم خان نے درخواست کی کہ چالان پیش کیا جائے، اور تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر (آئی او) سے پوچھا کہ کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ آئی او نے بتایا کہ آلہ قتل اور ڈی وی آر برآمد ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود عدالت نے ملزم ارمغان کا ریمانڈ 7 دن بڑھا دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کی پروگریس رپورٹ طلب کی۔ مزید برآں، ملزم کے والدین کو 5 منٹ کی ملاقات کی اجازت بھی دی گئی۔