Thu, September 17, 2026

جوان لڑکی سے شادی کرنے والے بزرگ کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا ہنگامہ

جوان لڑکی سے شادی کرنے والے بزرگ کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا ہنگامہ

راولپنڈی : ملک بھر میں راولپنڈی کے 60 سالہ بزرگ کی جوان لڑکی سے شادی کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں شدید ردِ عمل پیدا کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر صارفین نے بزرگ شہری کی شادی پر تنقید کی، بعض نے کہا کہ لڑکی نے صرف مالی مفاد کے لیے اپنی زندگی کا فیصلہ کیا، جبکہ کچھ نے بزرگ کی جانب سے شادی کو مناسب نہیں سمجھا۔

اس کے بعد بزرگ نے شادی کی وضاحت دیتے ہوئے اسے ‘محبت اور نکاح کا امتزاج’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے محبت ہوئی اور پھر نکاح کیا گیا، جو اسلام میں جائز ہے۔ بزرگ نے مزید کہا کہ ان کی شادی میں ارینج اور لو میرج دونوں عناصر شامل ہیں اور چونکہ اہلیہ طلاق یافتہ تھیں، اس لیے نکاح میں کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر کو رکاوٹ نہ بنایا جائے، اور انہوں نے کوئی ناجائز عمل نہیں کیا۔

بزرگ کی اہلیہ نے بھی شادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب دل سے محبت ہو تو عمر کی کوئی قید نہیں، اور کسی کو پسند آنے پر نکاح میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

کچھ صارفین نے بزرگ کی شادی کو مثبت پہلو سے دیکھا اور کہا کہ انہوں نے ناجائز تعلقات کے بجائے نکاح کو ترجیح دی، جس سے معاشرتی اقدار کو تقویت ملی۔

تاہم، نئے وائرل ہونے والے ویڈیوز کے بعد تنقید دوبارہ زور پکڑ گئی۔ ایک صارف نے کہا، “اتنی عمر میں ایسی ویڈیوز بنانا مناسب نہیں، شادی کی بات الگ، مگر یہ سرعام حرکات بزرگ شہری کے لیے موزوں نہیں ہیں۔”
ایک اور صارف نے لکھا، “یہ قوم کبھی سدھری نہیں گی، اتنی بڑی عمر میں اس طرح کے اقدامات شرم و حیاء کے برخلاف ہیں۔”

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بحث و مباحثے کا محور بن گیا، جہاں ایک طرف شادی کے حق میں رائے دی گئی اور دوسری طرف بزرگ شہری کے رویے پر شدید تنقید کی گئی۔
 
 
 

ٹیگز: