کیلیفورنیا: امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پر یہود مخالف ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز سرگرمیاں ہو رہی ہیں، اور انہیں روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی پر جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی تھی کہ یونیورسٹی پر جرمانہ عائد کیا جائے کیونکہ وہ کیمپس میں یہود مخالف سرگرمیاں روکنے میں ناکام رہی تھی۔
واضح رہے کہ اگست میں امریکہ نے یونیورسٹی کی جانب سے ہونے والے مظاہروں پر اس کی فنڈنگ روک دی تھی، جس سے یونیورسٹی پر مالی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔