Wed, September 16, 2026

بی بی سی پر ٹرمپ کا بڑا وار، 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر

بی بی سی پر ٹرمپ کا بڑا وار، 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ادارے نے ان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ 6 جنوری کی تقریر کے کلپ میں تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یہ ظاہر ہوا کہ انہوں نے حامیوں کو تشدد کی ترغیب دی، جبکہ یہ جملے تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد کہے گئے تھے۔

بی بی سی نے بعد میں اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹرمپ سے معذرت کی ہے، اور ادارے کے اعلیٰ حکام ٹم ڈیوی اور ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ٹرمپ نے پہلے بھی بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دی تھی، تاہم اب مقدمہ 5 ارب ڈالر ہرجانے کے لیے دائر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: