ریاض: سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس کے تحت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سردی کی لہر عروج پر ہوگی، اور اس کا اثر وسطی علاقوں میں بھی محسوس کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ صبح کے وقت درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو سکتا ہے، جبکہ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، مکہ، مدینہ، تبُوک، مشرقی صوبہ، ریاض اور نجران میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔