اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے۔ گریس ویلی میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں منفی 4 ڈگری رہا۔ خیبرپختونخوا میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔