Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو کا الرٹ

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو کا الرٹ

لاہور: پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سورج پوری شدت سے چمکنے لگا ہے، اور گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ لاہور سمیت بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ موسم خشک ہونے کی وجہ سے گرمی مزید بڑھتی جا رہی ہے۔

شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں، دفاتر اور بازاروں میں ایئر کولر اور اے سی کا زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

دوسری جانب کراچی میں بھی سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے، مگر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جا سکتا ہے، جبکہ اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری ہے، مگر نمی کی زیادتی کے باعث گرمی 32 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: