Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری،ہیٹ ویو الرٹ جاری

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری،ہیٹ ویو الرٹ جاری

لاہور : ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے نیا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں سمیت پنجاب کے بیشتر حصوں  میں  آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم  پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب  سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے،جبکہ  گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ٹیگز: