Wed, September 16, 2026

فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفر آباد : آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ یہ تبدیلی اس وقت آئی جب گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 36 اراکین نے فیصل ممتاز کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ صرف 2 اراکین نے مخالفت کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم بن گئے۔ اس کے علاوہ، یہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کا انتخاب تھا۔

چودھری انوار الحق کو استعفیٰ دینے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے اس کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، جس میں فیصل ممتاز راٹھور کو قائد ایوان کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ 

ٹیگز: