Wed, September 16, 2026

 آزاد کشمیر کی صدارت،میاں نواز شریف نے نجیب نقی کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا

 آزاد کشمیر کی صدارت،میاں نواز شریف نے نجیب نقی کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔

 مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نجیب نقی کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے انہیں صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

 نجیب نقی آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور ماضی میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ٹیگز: