Thu, September 17, 2026

سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے صارفین کیلئے راحت: اوگرا نے گیس سستی کرنے کی منظوری دے دی

سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے صارفین کیلئے راحت: اوگرا نے گیس سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ملک میں گیس کے دونوں بڑے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے صارفین کے لیے ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے جس سے قیمت 1804 روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک آ جائے گی، جبکہ سوئی سدرن کے لیے 8 فیصد کمی کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد نئی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی ایڈوائس موصول ہونے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا، جبکہ سلیب وار قیمتوں کے حوالے سے بھی حکومت سے رائے مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کی صورت میں قیمتوں میں یہ کمی براہِ راست گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین تک منتقل ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 40 دن کے اندر اوگرا کو جواب دینے کی پابند ہے، بصورت دیگر یہ فیصلہ خود بخود نافذ ہو جائے گا۔

ٹیگز: