Wed, September 16, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی جوئے کی تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن، المعروف ڈکی بھائی، کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران آیا۔ عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔ اس الزام کے تحت 17 اگست کو نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اس کے علاوہ، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اب عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے، اور وہ 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض جیل سے باہر آ سکیں گے۔

ٹیگز: