Wed, September 16, 2026

یوٹیوبر ڈکی بھائی قانون کی زد میں

یوٹیوبر ڈکی بھائی قانون کی زد میں

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر شہرت کی تلاش بعض اوقات قانون سے ٹکرا جاتی ہے، کچھ ایسا ہی ہوا یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ۔ سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی وہ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے، یہاں تک کہ ایک موقع پر انہوں نے گاڑی کا سٹیئرنگ پاؤں سے کنٹرول کیا۔

 نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے  ان کے خلاف دو ایف آئی آرز درج کر لی ہیں، اب ڈکی بھائی نہ صرف عدالت میں پیش ہوں گے بلکہ ان کا یہ عمل ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا موقع بھی بن گیا ہے۔

ٹیگز: