Wed, September 16, 2026

عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی

عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی

لاہور: عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں غیر قانونی جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر عدالت نے یہ توسیع منظور کی تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔ ڈکی بھائی کو مزید تفتیش کے لیے 5 روز کے لیے حکام کے حوالے رکھا گیا ہے۔

مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔