Wed, September 16, 2026

کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 دن سے معطل

کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 دن سے معطل

کوئٹہ  :  کوئٹہ سے دیگر صوبوں کی طرف چلنے والی ٹرین سروس 13 دن سے معطل ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل ابھی تک بحال نہیں ہو سکیں۔

ٹرین سروس کی معطلی سے عید کے دوران پنجاب اور دیگر صوبوں جانے والے مسافروں کو پریشانی ہو رہی ہے، کیونکہ کوچ سفر ٹرین کے مقابلے میں مہنگا ہے۔ مسافروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ٹرین سروس کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔ یہ سروس 11 مارچ کو ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل ہوئی تھی۔

ٹیگز: