Wed, September 16, 2026

پشاور کوئٹہ ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس 13 نومبر تک بند رہے گی

پشاور کوئٹہ ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس 13 نومبر تک بند رہے گی

کوئٹہ : ریلوے حکام کے مطابق، کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی ٹرین سروس آج سے عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جو 13 نومبر تک جاری رہے گی۔

اس معطلی کی وجہ آپریشنل وجوہات ہیں، اور اس دوران ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹرین سروس کو بہتر بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کی تکمیل کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف، چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر جاری رہے گی اور وقت پر منزل تک پہنچے گی۔
 

ٹیگز: