Wed, September 16, 2026

حنیف عباسی کی جانب سے کوئٹہ سے ٹرین سروس کل سے بحال کرنے کا فیصلہ

حنیف عباسی کی جانب سے کوئٹہ سے ٹرین سروس کل سے بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ کل سے کوئٹہ سے ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

 جعفر ایکسپریس کل پشاور سے روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، جبکہ بولان میل ہفتے میں سات دن چلے گی۔ عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو روانہ ہو گی، جس میں عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔

حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ دنیا کے بڑے دہشت گرد حملوں میں شمار کیا جائے گا اور اس میں نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

ٹیگز: