Wed, September 16, 2026

کوئٹہ سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بحال

کوئٹہ سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بحال

کوئٹہ : کوئٹہ سے اندرونِ صوبہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، 31 جنوری کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کی جانے والی ٹرین سروس کو پانچ روز بعد مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہو چکی ہے، جس سے مسافروں کو راحت ملی ہے۔ اسی طرح، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی آج سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل ٹرین سروس بھی چند روز میں بحال ہو جائے گی۔

ٹیگز: