Wed, September 16, 2026

محرم الحرام کی تیاریاں: وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہنگامی پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا

محرم الحرام کی تیاریاں: وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہنگامی پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور انتظامیہ کو فوری ہنگامی پلان پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے نفرت انگیز مواد روکنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ یونٹ بنانے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے، اور ڈرون پر پابندی لگانے کی ہدایات دیں۔


انہوں نے جلوسوں میں یکساں سبیلیں لگانے اور سکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے کا بھی حکم دیا۔


مریم نواز نے کہا کہ حکومت ہر صورت امن و امان کو یقینی بنائے گی اور نفرت و تعصب کے خلاف سخت اقدامات کرے گی۔

ٹیگز: