Wed, September 16, 2026

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یکم محرم جمعہ 27 جون کو ہوگا

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یکم محرم جمعہ 27 جون کو ہوگا

کوئٹہ : پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھ لیا گیا ہے، جس کے بعد نیا اسلامی سال جمعہ 27 جون 2025 سے شروع ہوگا۔ اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا، جس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے صدارت کی۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی، جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مراکز میں منعقد کیے گئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند دکھائی دینے کی تصدیق شدہ اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

اعلان کے مطابق 1 محرم الحرام جمعہ 27 جون کو ہوگا، 9 محرم ہفتہ 5 جولائی اور یومِ عاشور اتوار 6 جولائی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

ٹیگز: