لاہور:سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے باعث نیا اسلامی سال 27 جون 2025 بروز جمعہ شروع ہوگا۔ چاند کی پیدائش 25 جون سہ پہر ہوئی اور 26 جون کی شام چاند دیکھنے کے لیے سازگار ہوگا۔
ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور ماہتاب کے درمیان 75 منٹ کا وقفہ چاند کی واضح رؤیت کے لیے مددگار ہوگا۔