Wed, September 16, 2026

سپارکو کی جانب سے رمضان کے چاند کی پیشگوئی

سپارکو کی جانب سے رمضان کے چاند کی پیشگوئی

لاہور:سپارکو (اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن) نے رمضان المبارک کے چاند نظر آنے سے متعلق اپنی پیشگوئی جاری کی ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق، پاکستان میں رمضان 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ نیا چاند 28 فروری 2025 کو صبح 5:45 پر پاکستانی وقت کے مطابق پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں رمضان 1 مارچ 2025 سے شروع ہو گا۔ شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو متوقع ہے، اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

ٹیگز: