Wed, September 16, 2026

سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کی پیشگوئی کر دی

سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست 2025 کو صبح 11:06 بجے پاکستان وقت کے مطابق پیدا ہوگا۔

24 اگست کی شام کو چاند دیکھے جانے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ اس دن چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے ہوگی اور ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان تقریباً 45 منٹ کا فرق ہوگا۔

اگر چاند 24 اگست کی شام نظر آیا تو یکم ربیع الاول 25 اگست سے شروع ہوگا۔ اس کے مطابق 12 ربیع الاول 5 ستمبر جمعہ کو ہوگا۔ چاند کی حتمی رویت کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ٹیگز: