Wed, September 16, 2026

صدر و وزیراعظم  کا نوجوانوں کے لیے تعلیم اور مواقع کی اہمیت پر زور

صدر و وزیراعظم  کا نوجوانوں کے لیے تعلیم اور مواقع کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں کی تعلیم اور صلاحیتوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم تجسس، قائدانہ صلاحیت اور مضبوط کردار پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ صدر زرداری نے ڈیجیٹل خواندگی، تحقیق، جدت، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اور خواتین و پسماندہ علاقوں میں مساوی تعلیمی مواقع کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت مختلف پروگرامز جیسے وظائف، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، اعلیٰ تعلیم اور فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے۔ وزیراعظم نے تعلیم کو ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔

ٹیگز: