Wed, September 16, 2026

صدر زرداری کا گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور

صدر زرداری کا گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور

گلگت بلتستان: صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے اور مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارتی بربریت کا شکار ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1947ء کی جنگ میں گلگت بلتستان کے 1700 جوان شہید ہوئے۔

صدر زرداری نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست اور شراکت دار ملک ہے اور سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، جس کا فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایئرپورٹ، تعلیم اور صحت کی سہولیات ہر وادی میں دستیاب ہونی چاہئیں اور اس کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ سید مہدی شاہ نے صدر زرداری کو روایتی ٹوپی پہنائی اور صدر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

ٹیگز: