Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر پیغام: جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر پیغام: جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے کے موقع پر کہا کہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف مواقع فراہم کر رہی ہے، اور سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز شروع کیے گئے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسے کورسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فری لانسرز کے لیے آئی ٹی کورسز کی سرٹیفکیشن بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیبز بنا کر روایتی تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا بھی ذکر کیا، جس میں ٹوئین ٹاورز اسی سال مکمل ہو جائیں گے اور ایک پلگ اینڈ پلے کال سینٹر ہب بھی قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نوجوانوں کو آئی ٹی تعلیم اور روزگار کے نئے مواقع ملیں گے، اور عالمی معیار کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں یہاں اپنے کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی اور کامیابی کے راستے پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: