Wed, September 16, 2026

یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کراچی :سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی شدت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5.8 ڈگری تک کم ہوگیا۔ شہر کے سرکاری ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری جبکہ بن قاسم ویدر اسٹیشن پر 7.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے) تند و تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے، جبکہ دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ٹیگز: