Wed, September 16, 2026

گل پلازہ میں شدید آگ ، دو فلور مکمل طور پر جل گئے، آگ نے پلازے کی بالائی دو منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

گل پلازہ میں شدید آگ ، دو فلور مکمل طور پر جل گئے، آگ نے پلازے کی بالائی دو منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں شدید آگ کے نتیجے میں گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل گئے، جبکہ آگ نے پلازے کی بالائی دو منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے اثرات سے عمارت کے مختلف حصوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت کا ایک حصہ بھی منہدم ہو چکا ہے۔

پلازہ میں کپڑے، کراکری، پرفیومز، میک اپ، الیکٹرونکس اور کھلونوں سمیت 1200 سے زائد دکانیں موجود ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق شدید تپش اور دھویں کے باعث عمارت کے اندر داخل ہونا مشکل ہے، اور تیسرے درجے کی آگ کے اثرات سے عمارت کے پلر کمزور ہو گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پلازے میں موجود آتش گیر سامان نے آگ کی شدت میں اضافہ کر دیا، جس کے باعث ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی کارروائیاں مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 20 فائر ٹینڈرز، 4 اسنارکل اور ایک واٹر باوزر استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

ٹیگز: