Wed, September 16, 2026

پالی کیلے میں شاہینوں کا انگلش ٹائیگرز کو 165 رنز کا ہدف

پالی کیلے میں شاہینوں کا انگلش ٹائیگرز کو 165 رنز کا ہدف

پالی کیلے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنا کر دفاعی چیمپئن کو تگڑا ہدف دے دیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کی شروعات محتاط رہی۔ صائم ایوب (7) اور کپتان سلمان علی آغا (5) جلد پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد تجربہ کار جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم (25) نے اسکور کو 73 تک پہنچایا۔
 صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کے مجموعے کو استحکام بخشا۔ فخر زمان نے 16 گیندوں پر 24 رنز کی مختصر مگر برق رفتار اننگز کھیلی۔ آخری اوورز میں جہاں وکٹیں گر رہی تھیں، وہیں شاداب خان نے 23 قیمتی رنز جوڑ کر پاکستان کو 164 کے قابلِ دفاع ٹوٹل تک پہنچا دیا
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے نپی تلی بولنگ کی، جبکہ عادل رشید نے مڈل اوورز میں رنز کی رفتار کو لگام ڈالے رکھی۔ پاکستان کی نویں وکٹ 20 اوورز کے اختتام پر گری۔

ٹیگز: