Wed, September 16, 2026

آسٹریلیا کے خلاف 'کلین سویپ': لاہور میں شاہینوں کا تاریخی کامیابی، کینگروز کو 111 رنز سے شکست

 آسٹریلیا کے خلاف 'کلین سویپ': لاہور میں شاہینوں کا تاریخی کامیابی، کینگروز کو 111 رنز سے شکست

لاہور : قذافی سٹیڈیم لاہور میں کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی، جہاں پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 111 رنز کی دھول چٹا کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان کے 207 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ لائن صرف 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان سلمان علی آغا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔    صائم ایوب نے 37 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آغاز ہی میں آسٹریلوی بولرز کو دباؤ میں لے لیا۔    بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی مہارت دکھائی اور 36 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
    شاداب خان نے اننگز کے آخری لمحات میں 19 گیندوں پر 46 رنز کی تاہی کن اننگز کھیلی، جس کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور (207) بورڈ پر سجایا۔208 رنز کا ہدف حاصل کرنا آسٹریلوی سورماؤں کے لیے خواب بن گیا۔
 پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کا کوئی بھی بلے باز مزاحمت نہ کر سکا اور پوری ٹیم 17ویں اوور میں صرف 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان نے اس سیریز کے تینوں میچز میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔ پہلے میچ میں 22 رنز، دوسرے میں 90 رنز اور اب آخری معرکے میں 111 رنز کی سب سے بڑی فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے اجتماعی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

ٹیگز: