لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل نے کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے ایک قیمتی مشورہ دیا ہے، جس میں کہا کہ مرد کو اپنی نظریں اور عورت کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ نے بتایا کہ کامیاب شادی کی سب سے اہم بنیاد سمجھوتہ اور اعتماد ہے۔ ان کے مطابق اگر مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان پر قابو رکھیں تو شادی کے تعلقات میں بہترین ہم آہنگی اور سکون رہ سکتا ہے۔
صاحبہ نے سوشل میڈیا کے اثرات پر بھی بات کی اور کہا کہ جہاں یہ لوگوں کو شہرت حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، وہیں اس کے منفی پہلو بھی ابھر کر سامنے آتے ہیں، جس سے معاشرتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔