Wed, September 16, 2026

پاکستانی سینما کی معروف اداکارہ تمنا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس ہوگئے

پاکستانی سینما کی معروف اداکارہ تمنا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس ہوگئے

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ تمنا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس گزر چکے ہیں۔ اپنے منفرد انداز میں منفی کردار ادا کرنے والی تمنا بیگم نے پاکستانی فلموں میں ایک خاص پہچان بنائی، خاص طور پر ان کے "ظالم ساس" اور "سوتیلی ماں" کے کرداروں کو مداحوں نے دل سے پسند کیا۔

تمنا بیگم 16 مارچ 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں کراچی میں سکونت اختیار کی۔ اپنے کیریئر کا آغاز 1960 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا، پھر تھیٹر میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ 1970 کی دہائی میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور 1980 تک کئی یادگار فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں "الزام"، "ناداں"، اور "بھروسہ" شامل ہیں، جن میں ان کے منفی کرداروں کی پذیرائی ہوئی۔

پاکستانی سینما کے زوال کے بعد، تمنا بیگم نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کامیابی حاصل کی اور اپنی اداکاری کے ذریعے نیا مقام بنایا۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کئی ایوارڈز بھی ملے جن میں دونگار ایوارڈ، بولان ایوارڈ اور امن ایوارڈ شامل ہیں۔

تمنا بیگم نے 2004 میں اپنی آخری پنجابی فلم "گجر دا کھڑاک" میں کام کیا اور پھر 20 فروری 2012 کو دنیا سے رخصت ہو گئیں

ٹیگز: