لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا انتقال کر گئے۔ وہ 300 کے قریب فلموں کے سکرپٹ لکھ چکے تھے، جن میں کئی مقبول فلمیں شامل ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق محمد کمال پاشا برین سٹروک، برین ڈیمج اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے بستر پر تھے۔