Wed, September 16, 2026

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہوگئے

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہوگئے

لاہور : معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہوگئے ہیں۔ طارق ٹیڈی 12 اگست 1976 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں ہی سٹیج اداکاری کا آغاز کیا۔ اپنے شہر سے شروع ہونے والے اس سفر نے لاہور پہنچ کر ایک نیا موڑ لیا، جہاں انہوں نے سٹیج ڈراموں میں شاندار پرفارمنس دی اور اپنے فن کا لوہا منوایا۔

طارق ٹیڈی کے مشہور ڈراموں میں چالاک طوطے، ماما پاکستانی، سب کہو بارہ روپیہ، ربا عشق نہ ہووے، حسن میری مجبوری، جی کردا، کریزی، مٹھیاں شرارتاں، خوش آمدید اور دوستی شامل ہیں۔ ان ڈراموں میں ان کی مزاحیہ اداکاری اور انفرادیت نے انہیں ایک خاص پہچان دی۔

طارق ٹیڈی نے سٹیج کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھا اور 2004 کی فلم سلاخیں میں اپنی اداکاری سے بڑی اسکرین پر بھی اپنی جگہ بنائی۔

تاہم، بدقسمتی سے طارق ٹیڈی جگر کی بیماری میں مبتلا ہو گئے اور 19 نومبر 2022 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کے بعد آج بھی ان کے مداح ان کی مزاحیہ اداکاری اور منفرد انداز کو یاد کرتے ہیں۔ طارق ٹیڈی کا فن اور ان کی مسکراہٹ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

ٹیگز: