تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے بعد دوبارہ پابندیوں کا اعلان امریکی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی حملے اور ناکہ بندیاں ماضی میں بھی ناکام رہی ہیں، اس لیے نئی امریکی پابندیاں بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا اور دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔ امریکا کو چاہیے کہ ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے انصاف، احترام اور باہمی مفاد پر مبنی حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔