تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صرف وہ مذاکرات قبول کرے گا جو باوقار اور باہمی مفاد پر مبنی ہوں۔ اپنے بیان میں عراقچی نے کہا کہ امریکا برابری اور انصاف کی بنیاد پر بات چیت کرنے کے لیے تیار نہیں، بلکہ وہ صرف اپنی شرائط ایران پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، جو کہ ایران کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی صورت بیرونی دباؤ یا ڈکٹیشن کو تسلیم نہیں کرے گا۔ عراقچی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کی تمام جوہری تنصیبات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ فی الحال ایران کی جانب سے کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں کی جارہی۔