Wed, September 16, 2026

ایران صرف اپنا دفاع کر رہا ہے، جوہری ہتھیاروں کا کوئی ارادہ نہیں: عباس عراقچی

ایران صرف اپنا دفاع کر رہا ہے، جوہری ہتھیاروں کا کوئی ارادہ نہیں: عباس عراقچی

تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا، مگر اس کی تمام کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی غلطیوں کی بھاری قیمت چکائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں اور نہ ہی ایران نے کبھی ایسے ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران واقعی ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتا، تو موجودہ حالات — جب ایک ایٹمی طاقت ایران پر کھلی جارحیت کر رہی ہے — بہترین موقع ہوتے، لیکن ایران نے ایسا نہیں کیا۔

عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور تنازعے کا پرامن حل چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اس وقت شدید بیرونی دباؤ اور جارحیت کا سامنا ہے، اور جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: