Wed, September 16, 2026

غذر میں شدید سیلاب، گلگت-شندور سڑک بند، آبادی کو خطرہ

غذر میں شدید سیلاب، گلگت-شندور سڑک بند، آبادی کو خطرہ

گلگت :ضلع غذر کے علاقے تالی داس میں دریائے غذر میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث دریا کا بہاؤ رک گیا، جس سے صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ گلگت-شندور سڑک کو بند کیا گیا ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی علاقوں میں رہنے والی آبادی کو خطرات لاحق ہیں جبکہ جھیل ٹوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے کئی دیہات زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کے مطابق متاثرہ علاقے میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: