تہران/اسلام آباد :خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر ایران اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے رابطہ کر کے مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان رابطوں کا محور مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات تھے۔ گفتگو کے دوران درج ذیل امور زیرِ بحث آئے۔غزہ اور خطے کے دیگر حصوں میں فوری جنگ بندی کے لیے مشترکہ سفارتی دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور سفارتی چینلز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔
پاکستانی قیادت اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام کی خاطر دونوں برادر ممالک مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی نئی جنگ کے خلاف ہے اور سفارتی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔