Wed, September 16, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کا مشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کا مشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

تہران : ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے حل اور خطے کو بڑے بحران سے بچانے کے لیے پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سفارتی قیادت متحرک ہو گئی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سفارتی مشن پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں ایران امریکہ مذاکرات کی بحالی اور خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا احاطہ کیا گیا۔ ملاقات کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، تہران میں فیلڈ مارشل کی ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی اہم ملاقات کا امکان ہے، جسے علاقائی صورتحال کے تناظر میں انتہائی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: