Wed, September 16, 2026

پاک ایران سربراہانِ مملکت کے درمیان 45 منٹ طویل رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت

پاک ایران سربراہانِ مملکت کے درمیان 45 منٹ طویل رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی سیکیورٹی اور سفارتی محاذ پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ تقریباً پونے ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔ گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور اس حوالے سے پاکستان کے ممکنہ کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے قائدین سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ایرانی صدر نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عسکری قیادت (فیلڈ مارشل) کی مخلصانہ کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

ٹیگز: