Wed, September 16, 2026

پہلگام حملے کا جھوٹ اور بھارتی میڈیا کی غیر مصدقہ خبریں: زندہ جوڑا سامنے آیا

پہلگام حملے کا جھوٹ اور بھارتی میڈیا کی غیر مصدقہ خبریں: زندہ جوڑا سامنے آیا

ممبئی :پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک متنازعہ پروپیگنڈا شروع کیا تھا، جس میں بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کو ہلاک قرار دے دیا گیا تھا۔ لیکن اب اس جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ہے، کیونکہ وہ جوڑا زندہ اور سلامت ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی جوڑے نے خود کو زندہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی تصاویر کو ہلاک افراد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ خاتون نے ویڈیو میں کہا، "ہم زندہ ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں دکھایا جا رہا ہے۔"

جوڑے کا کہنا تھا کہ ان کی پرانی تصاویر کو ہلاک ہونے والوں کے طور پر نشر کیا گیا، جس سے ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہوا۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جعلی پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے آواز اٹھائیں اور میڈیا پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس قسم کی جعلی خبریں پھیلانے کا سلسلہ روکا جا سکے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے چلائی جانے والی ایک بڑی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہو سکتا ہے، جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے سے نہ صرف عوام میں بے چینی پیدا ہوتی ہے بلکہ اس کے اثرات متاثرین کے اہل خانہ پر بھی گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔

ٹیگز: