Wed, September 16, 2026

بھارتی جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب، عالمی میڈیا نے فیک ویڈیوز کی حقیقت کھول دی

بھارتی جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب، عالمی میڈیا نے فیک ویڈیوز کی حقیقت کھول دی

برلن : بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن عالمی میڈیا نے سچائی سامنے لا کر بھارت کو شرمندہ کر دیا۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارت کی طرف سے پھیلائی گئی جعلی ویڈیوز کی حقیقت جانچنے کے بعد بتایا کہ یہ سب ویڈیوز جھوٹ پر مبنی تھیں۔ مثال کے طور پر، بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملہ ہوا ہے۔ لیکن حقیقت یہ نکلی کہ وہ ویڈیو ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کی تھی اور ایک ماہ پرانی تھی۔

اسی طرح، بھارتی اکاؤنٹس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایک جعلی ویڈیو بھی پھیلائی، جسے اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ان کے اصل الفاظ کو بدل کر کچھ اور دکھایا گیا تاکہ غلط پیغام دیا جا سکے۔ بھارتی سوشل میڈیا پر امریکی صدر ٹرمپ کی ایک ویڈیو بھی وائرل کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ وہ بھارت کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن عالمی میڈیا کے مطابق وہ ویڈیو بھی جعلی نکلی اور صدر ٹرمپ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارم ہمیشہ سے جھوٹ اور دھوکے سے کام لیتے رہے ہیں، لیکن اب عالمی میڈیا نے ان کے ان ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے۔ جھوٹی خبریں اور فیک ویڈیوز صرف عوام کو گمراہ ہی نہیں کرتیں بلکہ خطے میں نفرت اور کشیدگی کو بھی ہوا دیتی ہیں۔

ٹیگز: